کراچی کے علاقے لانڈھی میں فیوچر موڑ کے قریب نجی کمپنی کی تیز رفتار بس دکان سے ٹکرا گئی، حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں اور 3 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے، بس دکان سے ٹکرانے کے باعث خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ادارے کی ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں اور لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی شناخت وقار اور ابراہیم کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے اور بس کے ڈرائیور سے متعلق تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.