کراچی شرقی کے بریگیڈ تھانے کی حدود لائنز ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ لائنز ایریا میں خطرناک موڑ کے قریب ہوا۔ پولیس اسٹیشن میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محمد اقبال کو چار گولیاں لگیں۔
اے ایس آئی محمد اقبال کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
اطلاع ملتے ہی سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ سید عبدالرحیم شیرازی اسپتال پہنچ گئے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس افسر محمد اقبال پولیس پارٹی کے ہمراہ کسی مقام پر چھاپہ مارنے کے لیے جا رہے تھے کہ ان پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔
Comments are closed.