کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اقدام قتل، پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم سہیل کو مجموعی طور پر 15 سال قید کی سزا سنا دی اور اُس کی ضمانت منسوخ کر کے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
سرکاری وکیل غلام مرتضیٰ کے مطابق ملزم کو شاہراہ فیصل پولیس نے مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا، یہ عادی مجرم ہے اور شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.