بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: عباسی شہید اسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

کراچی کے عباسی شہید اسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کا کے ایم سی آفس کے باہر احتجاج جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عباسی شہید اسپتال کے ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز واجبات اور الاؤنسز کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آٹھ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں۔

اس کے علاوہ کورونا وائرس الاؤنس اور اعلان کیا گیا انکریمنٹ بھی نہیں دیا گیا۔

احتجاج میں شامل ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ ہماری سیکریٹری ایڈمنسٹریٹر سے بات ہوئی، لولی پاپ دے رہے ہیں.

ینگ ڈاکٹرز کا مزید کہنا ہے کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج پر بیٹھے رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.