لاہور ہائیکورٹ نے کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات رکوانے کی اپیل پر وفاقی حکومت اور ڈی جی ایوی ایشن سے جواب طلب کرلیا، تاہم حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں2رکنی بنچ نے پائلٹ کے بھائی محمد اعظم کی اپیل پر سماعت کی، محمد اعظم نےتحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کو چیلنج کر رکھا ہے۔
عدالتی استفسار پر اپیل کنندہ کے وکیل نے بتایا کہ انکوائری کمیٹی کےارکان تحقیقات کے لئے تجربہ کار نہیں، تحقیقات کیلئے انکوائری ٹیم کی تشکیل میں رولز کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی طیارہ حادثہ 20 مئی 2020 ءکو پیش آیا تھا جس میں 92 مسافر جاں بحق ہوگئےتھے۔
Comments are closed.