کراچی کی قومی اسمبلی حلقہ این اے 249 پر ہونے وال ضمنی انتخاب میں 75 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب سے متعلق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر سید ندیم حیدر کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ حلقے میں ڈسٹرکٹ ویسٹ سب ڈویژن مومن آباد کے 27 پولنگ اسٹیشن جبکہ ڈسٹرکٹ کیماڑی کے 48 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ انتخابی مہم کے دوران امیدواروں کو کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا، سیکیورٹی ادارے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں گے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ دورانِ انتخاب کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی ہو گی۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ معذوروں کے لیے پولنگ اسٹیشنز میں ہر سہولت دستیاب ہو گی۔
بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ علاقے میں 2 لاکھ سے زائد مرداور 1 لاکھ 40 ہزار خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، تمام پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹنگ کا عمل شفاف بنایا جائے گا۔
Comments are closed.