کراچی کے ضلع کورنگی اور وسطی میں صفائی کے لئے اسپین اور چین کی کمپنیوں سے معاہدہ طے پاگیا۔ دونوں کمپنیاں اگست کے دوسرے ہفتے سے صفائی کا کام شروع کریں گی۔ اس معاہدے کے بعد پورے کراچی کی صفائی کا کام آؤٹ سورس ہوجائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، اسپین اور چین کی کمپنیوں کے درمیان ضلع وسطی اور کورنگی میں صفائی کا کام شروع کرنے کی تقریب ہوئی۔ چینی کمپنی کورنگی اور اسپین کی کمپنی ضلع وسطی میں کام کریں گی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق چینی کمپنی صفائی ستھرائی کا پلانٹ اور 40 میگا واٹ کا کچرے سے بجلی پیدا کرنے کا پاور پلانٹ بھی لگائے گی۔
اس سے قبل 2017 میں ضلع غربی، کیماڑی اور ملیر میں کام شروع ہوا تھا۔ کام شروع کرنے کے معاہدہ پر ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے ایم ڈی زبیر چنہ اور سی ای او اوبرسر جیمی مارٹن نے دستخط کیے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اب پورے شہر کے میونسپل علاقے سے سولڈ ویسٹ کی کلیکشن اور ڈمپنگ ہوگی۔ شہر کراچی سے صفائی کے کام کی مانیٹرنگ ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی ذمہ داری ہے۔
Comments are closed.