بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: ضلع وسطی کے کچھ علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی کے ضلع وسطی میں اومی کرون وائرس کے 110 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ضلع وسطی کے بعض علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں لگایا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، جس طرح سے پہلے اسپتالوں پر دباؤ تھا اب ایسا نہیں ہے

ان علاقوں میں اجتماعات اور تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقے میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 22 جنوری سے 5 فروری تک لگایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.