جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کراچی: ضلع غربی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث ضلع غربی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیکفیشن کے مطابق 9 اپریل تک مومن آباد اور اورنگی میں لاک ڈاؤن رہے گا، ان علاقوں میں لاک ڈاؤن 29 مارچ کو لگایا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے ان میں مون آباد اسلام نگر، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 اور داتا موڑ کے علاقے شامل ہیں۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں سب ڈویژنز میں 4 کورونا کے مریض ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں آنے جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں کے لوگوں پر غیر ضروری نقل و حمل سمیت ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق علاقے میں تمام کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔

اس میں بتایا گیا کہ حکومت متاثرہ علاقوں کے مستحقین میں راشن تقسیم کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.