کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ملزمہ کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے گلشنِ اقبال میں بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل کے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر 14 روز کے لیے جیل بھیج دیا، جبکہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
ملزمہ نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ بچی کی عزت بچانے اور تشدد کرنے کے وجہ سے شوہر کو قتل کیا۔
پولیس کے مطابق مقتول نے 3 شادیاں کر رکھی تھیں اور اس کے ان 3 بیویوں سے 13 بچے تھے۔
ملزمہ کے خلاف قتل کا مقدمہ کراچی کے مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج ہے۔
Comments are closed.