کراچی میں ایک مذہبی جماعت کی جانب سے مختلف مقامات پر دھرنے جاری ہیں، جس کے باعث شارع فیصل پر مختلف مقامات پر چار گھنٹے سے ٹریفک جام ہوگیا، جبکہ کئی شہریوں کی گاڑیوں میں پیٹرول ختم ہوگیا۔
دفاتر سے نکلنے والےکئی گھنٹوں بعد بھی گھر نہیں پہنچ سکے، ماڑی پور روڈ ٹاور کے اطراف میں بھی ٹریفک جام ہے۔
دھرنوں کے باعث کورنگی ڈھائی نمبر، اورنگی چار نمبر، نارتھ کراچی پاور ہاؤس پر بھی ٹریفک بلاک ہے۔
ناگن چورنگی، یوپی موڑ، بارہ دری پر بھی ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے، جبکہ شارع فیصل سے قیوم آباد جانے والے روڈ پر ٹریفک متاثر ہے۔
Comments are closed.