بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی سے 852 کروڑ روپے موٹر وہیکل ٹیکس وصول ہوا: مکیش چاؤلہ

سندھ کے وزیرِ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات مکیش کمار چاؤلہ کاکہنا ہے کہ کراچی سے 852 کروڑ روپے سے زائد موٹر وہیکل ٹیکس وصول ہوا ہے۔

یہ بات سندھ کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ حیدر آباد سے 49 کروڑ 41 لاکھ روپے موٹر وہیکل ٹیکس وصول کیا گیا۔

سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی نے منحرف اراکین کی پٹائی لگادی

انہوں نے بتایا کہ سکھر سے 23 کروڑ 34 لاکھ روپے، شہید بے نظیر آباد سے 92 اعشاریہ 363 ملین روپے، لاڑکانہ سے 11 کروڑ 92 لاکھ روپے اور میر پور خاص سے 5 کروڑ 94 لاکھ روپے موٹر وہیکل ٹیکس وصول کیا گیا۔

وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بتایا کہ کراچی سے جائیداد ٹیکس کی مد میں 152 کروڑ روپے سے زائد، حیدر آباد سے 7 کروڑ 73 لاکھ روپے، سکھر سے 3 کروڑ 75 لاکھ روپے، شہید بے نظیر آباد سے 1 کروڑ روپے سے زائد، لاڑکانہ سے 2 کروڑ 34 لاکھ روپے اور میر پور خاص سے 1 کروڑ  11لاکھ روپے وصول کیئے گئے۔

محکمہ ایکسائز سندھ نے چھ ماہ میں36482 ملین روپے ٹیکس…

صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 21-2020ء میں افسران و عملے کی کارکردگی مثالی رہی ہے، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو جدید خطوط پر استوار کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ نئے مالی سال 22-2021ء میں ٹیکسز وصولی کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.