کراچی کے حلقے 249 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیہ ٹاؤن میں ریلی کا انعقاد کیا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ بلدیہ کے عوام ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان بلدیہ سے جیت کر دکھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سے 14سیٹیں چوری کی گئی تھیں، اب وہ تمام سیٹیں ایم کیوایم پاکستان واپس لے گی۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدوار پر کراچی کی زمینیں فروخت کرنے کا کیس نہیں۔
ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے کہا کہ گزشتہ 12سال سے پیپلزپارٹی نے سندھ پر حکمرانی کرکے صوبے کو کھنڈر بنادیا۔
انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن میں دھاندلی کرکے کراچی کی نتائج چرائے گئے۔جو اعلان کرتا تھا کراچی سے جیت کر یہیں رہوں گا کراچی کے عوام آج ان کو ڈھونڈ رہے ہیں۔
عامر خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے تمام وعدے وفا نہیں کیے۔ اگر 7 سیٹیں ہم نے ہٹالیں تو آپ کا نام لیوا کوئی نہیں ہوگا۔
Comments are closed.