بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی سے کند ملیر جانے والا خاندان پہاڑی علاقے میں بھٹک گیا

کراچی سے موٹرسائیکلوں پر کند ملیر جانے والا خاندان پہاڑی علاقے میں بھٹک گیا۔

راستہ بھولنے والے افراد کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ لاپتا افراد میں 4 نوجوان، خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد ہیں، لاپتا افراد کا تعلق لیاری اور دنبہ گوٹھ ملیر سے ہے۔

 اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ساحلی علاقے کند ملیر گئے تھے، لا پتا افراد سے آخری رابطہ آج دن میں تقریباً تین بجے ہوا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ لا پتا خاندان کی آخری لوکیشن پرنسس آف ہوپ کے پہاڑی علاقے کی ہے، لاپتہ افراد کو فوری مدد کی ضرورت ہے، پانی اور موٹر سائیکلوں میں پٹرول ختم ہوگیا ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان، کوسٹ گارڈ اور پولیس سے فوری مدد کی اپیل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.