بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تیسری اہلیہ کے تنسیخ نکاح کے دعویٰ کے بعد عامر لیاقت کا موقف سامنے آگیا

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ دانیا شاہ کی طرف سے تنسیخ نکاح کے دعوے پر ردعمل دے دیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ بے بس ہوں مجبور ہوں کہ حقیقت سے آشنا کروں سینے پر بھاری بوجھ رکھے چار ماہ سے زندہ تھا گو کہ اب بھی زندہ ہوں لیکن کچھ حقائق آپ سے سانسیں چھین لیتے ہیں۔

عامر لیاقت حسین نے کہا کہ حقائق سامنے آئے تو جھوٹے الزامات کے ساتھ تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا۔

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیا شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ دانیا شاہ کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت شیطان ہے بلکہ شیطان سے بھی برا ہے۔

دانیا شاہ نے عامر لیاقت کےخلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

عامر لیاقت کی اہلیہ نے دانیا شاہ نے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کردیا۔

تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.