بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: 4 دن میں 9 ڈکیتیاں اور 15 چوریاں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 دن میں 9 ڈکیتیاں اور 14 چوریوں کے ساتھ 15 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

پولیس کے مطابق تھانہ کورال میں ڈاکو شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شالیمار، گولڑہ اور کراچی کمپنی کے علاقے میں 1،1 واردات ہوئی، جس میں ڈاکو زیورات، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ آئی نائن، تھانہ کھنہ اور رمنا کی حدود میں1،1، تھانہ آبپارہ کی حد میں 2 جبکہ سبزی منڈی میں 3 وارداتیں ہوئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.