دو ماہ قبل محکمہ جنگلی حیات سندھ کی جانب سے کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ سے قبضے میں لئے گئے 8 بازوں میں سے دو باز بحالی کے بعد گھوٹکی میں آزاد کر دئیے گئے۔
کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ جاوید مہر کے مطابق دو ماہ قبل موچھ گوٹھ پولیس چیک پوسٹ سے 8باز ایک گاڑی سے قبضے میں لئے گئے جن میں سے ایک باز مرگیا۔
جاوید مہر کاکہنا ہے کہ کئی دن انسانی قبضے میں رہنے کے باعث کسی بھی جنگلی جانور کی جنگلی خصلت متاثر ہوتی ہے اور ان میں وائرل انفیکشن اور بیماریاں ہوجاتی ہیں، اس لیے ان بازوں کی بحالی کے لیے انہیں کسٹم اسپورٹس کمپلیکس میں ری ہیبلیٹیشن سینٹر میں رکھا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ دو بازوں کو کل صوفی انور پارک گھوٹکی میں آزاد کردیا گیا ہے، مزید 5 بازوں کو ایک سے دو دن میں آزاد کردیا جائے گا ۔
جاوید مہر نے کہا کہ محکمہ جنگلی حیات کے قوانین بازوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں اور ان کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے۔
Comments are closed.