بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین میں خاتون کا سیکیورٹی گارڈز پر زیادتی کا الزام

کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین میں خاتون نے سیکیورٹی گارڈز پر زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ میڈیکل کے لیے خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ٹرین میں بغیر ٹکٹ کے سفر کر رہی تھی۔

سیکیورٹی گارڈز کا کہنا ہے کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے پر خاتون کو پکڑا، جس پر اس نے زیادتی کا الزام لگایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.