محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے الزام میں ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی آپریشن 2 نے کراچی کے علاقے ماڑی پور میں ریلوے اسٹیشن کے قریب کارروائی کی۔
ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے الزام میں گورنر کولاچی نامی دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزم کے قبضے سے 4 ہینڈ گرینیڈ اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق جے ایس ایم ایم اور ایس آر اے سے ہے۔
ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی سندھ میں دو ایف آئی آر بھی درج ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ ملزم کا بھائی ذوالفقار کولاچی 2011ء میں گھر میں بم بناتے ہوئے دھماکے میں ہلاک ہوگیا تھا۔
Comments are closed.