کراچی میں بارش کے بعد نمائش چورنگی پر مسافر کوچ سڑک بیٹھنے سے گڑھے میں پھنس گئی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق سڑک ناقص مٹیریل استعمال ہونے کے باعث بیٹھی ہے اور اس گڑھے میں پھنسی ہوئی کوچ کو نکالنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ٹریفک پولیس علاقے میں ٹریفک رواں رکھنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ گڑھے کو بھرنے کے لیے عملے کو بھی اطلاع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سڑک کوچ کے گزرتے وقت بیٹھی ہے جس کے سبب کوچ بھی گڑے میں پھنس گئی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں رات گئے ڈیڑھ گھنٹے تک ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد کراچی کی زیادہ تر سڑکوں پر جمع پانی اتر گیا ہے جبکہ لیاقت آباد سپر مارکیٹ، گلشنِ اقبال 13 ڈی، قیوم آباد چورنگی سمیت کچھ مقامات پر بارش کا پانی جمع ہے۔
محکمۂ موسمیات نے کراچی میں 11 ستمبر تک گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
Comments are closed.