جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کراچی: سپر ہائی وے پر گودام میں 2 مرتبہ آتشزدگی

کراچی میں سپر ہائی وے پر بقائی اسپتال کے قریب فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی، گودام میں موجود گتے کو دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد فائر بریگیڈ اور رینجرز کے اہلکاروں نے کے ایم سی کے 5 اور بحریہ ٹاؤن کے 1 فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا۔

فائر بریگیڈ کے مطابق سپر ہائی وے پر بقائی اسپتال کے قریب فیکٹری کے پیکنگ گودام میں آگ لگی تھی۔

نیو کراچی میں واقع ایک پلاسٹک گودام میں لگنے والی…

آگ کی اطلاع ملتے ہی رینجرز کے اہلکار اور فائر بریگیڈ کے 2 فائر ٹینڈر آگ بجھانے کے لیے پہنچ گئے۔

کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد رینجرز اہلکاروں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا، تاہم کچھ دیر بعد فیکٹری کے گودام میں رکھے ہوئے گتے میں آگ دوبارہ بھڑک اٹھی۔

اس موقع پر مزید 3 فائر ٹینڈرز اور واٹر ٹینکر پانی لے کر آگ بجھانے کے لیے پہنچ گئے، جبکہ بحریہ ٹاؤن کا بھی ایک فائر ٹینڈر پہنچ گیا، جنہوں نے مل کر تھوڑی دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

فائر آفیسر کامران بیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کے ایم سی کے 5 اور بحریہ ٹاؤن کے 1 فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ بجھائی گئی۔

ابتدائی طور پر آگ بجھانے کے دوران پانی کی کمی کا سامنا تھا جس کی وجہ سے آگ دوبارہ بھڑک اٹھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.