کراچی کے علاقے سولجر بازار کے ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ سولجر بازار تھانے کے قریب واقع نالے کے ساتھ موجود گھر میں پیش آیا۔
سلنڈر دھماکے کے تمام زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونے والے ان 6 افراد میں 40 سالہ خاتون انا زوجہ عمران، 22 سالہ نیلوفر 7سالہ شایان، 6 سالہ رابعہ، 3 سالہ آمنہ اور 4 سالہ فروا شامل ہیں۔
Comments are closed.