کراچی غربی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ سرجانی ٹاؤن کے یارو گوٹھ میں پیش آیا، جہاں 3 ملزمان سلمان نامی شخص کے گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہوئے تھے۔
واردات کے دوران گھر کے افراد جاگ گئے تو انہوں نے مزاحمت کی، جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس سے سلمان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان گھر سے موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جائے وقوع سے پستول کے 2 خول ملے ہیں جنہیں فرانزک کے لیے لیب بھیج دیا گیا ہے۔
Comments are closed.