بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: سب میرین چورنگی انڈر پاس میں پانی بھر گیا

کراچی کے علاقے کلفٹن میں سب میرین چورنگی انڈر پاس سے گزرنے والی میٹھے پانی کی لائن پھٹ جانے کی وجہ سے انڈر پاس زیرِ آب آگیا ہے۔

پانی بھر جانے کے باعث انڈر پاس کے ایک ٹریک کو ٹریفک کے لیے مکمل بند کر دیا گیا ہے۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بارش کا پانی بعض انڈر…

سائز سے بڑا ٹرالر گزرنے پر گزری میں واقع سب میرین چورنگی انڈر پاس کی پانی کی لائن ٹوٹ گئی اور اس میں پانی بھر گیا جس کے بعد انڈر پاس کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

واٹر بورڈ اور شہری انتظامیہ کی جانب سے انڈر پاس سے پانی نکالنے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔

واٹر بورڈ کے عملے نے پانی کی سپلائی بند کر کے لائن کی مرمت کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.