
کراچی میں سبز کچھوؤں کے 50 بچوں کو سینڈز پٹ پر آزاد کر دیا گیا۔
یہ بات انچارج میرین ٹرٹلز کنزرویشن یونٹ اشفاق علی میمن نے میڈیا سے گفتگو میں بتائی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک کچھوؤں کے 150 بچوں کو آزاد کیا جا چکا ہے۔
انچارج میرین ٹرٹلز کنزرویشن یونٹ نے مزید بتایا ہے کہ کچھوؤں کے انڈوں کو نیسٹنگ ایریا میں 50 دن تک محفوظ رکھا گیا تھا۔
اشفاق علی میمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ یکم ستمبر سے اب تک تقریباً 8 ہزار 500 انڈے ساحل سے جمع کیے گئے ہیں۔
Comments are closed.