بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ: سیلاب گزرنے کے باوجود مختلف شہروں میں پانی جمع

سندھ میں سیلاب کو گزرے ڈیڑھ ماہ ہونے کے باوجود مختلف شہروں میں تاحال پانی جمع ہے۔

ضلع بدین کے علاقے حیات خاصخیلی میں ہر طرف پانی ہی پانی ہے جس کے باعث شہر میں اکثر ویرانی رہتی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ جلد شہر سے پانی کی نکاسی یقینی بنائے تاکہ رونقیں پھر سے بحال ہوسکیں۔

کراچی دو تہائی یعنی 65فیصد پاکستانیوں نے آئندہ سال…

دوسری جانب دادو میں پچاس سے زائد دیہات سے بھی پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی، سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی کپاس اور گنے کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں۔

ادھر خیرپور ناتھن شاہ کے مصروف تجارتی مرکز پر کشتیوں کی بھر مار ہے،  تعفن اور بدبودار پانی سے زندگی دشوار ہوگئی ہے اور مکین سخت پریشان ہیں۔

دوسری جانب نوشہرو فیروز کے علاقے بھریا روڈ میں انتظامیہ متاثرین کو خیمہ دیکر غائب ہوگئی ہے۔ متاثرین راشن اور طبی سہولیات کے منتظر ہیں۔

کیمپس میں سہولتیں نہ ہونے سے ملیریا، گیسٹرو، ڈائریا سمیت دیگر امراض نے مشکلات بڑھا دی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.