منگل 16؍ربیع الاوّل 1445ھ3؍اکتوبر 2023ء

کراچی: سائٹ سپر ہائی وے کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد

کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے کے قریب سڑک سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق  لاش کی شناخت 26 سالہ عدنان کے نام سے ہوئی ہے، نوجوان کو سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ اہل خانہ کے مطابق عدنان کو اس کے دوست نے قتل کیا ہے کیونکہ عدنان کا اپنے دوست سے جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.