جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر

ایئرکوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ  آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی آج دوسرے نمبر پر ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے جبکہ کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 169 پر ٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے ۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودگی سے تھائی لینڈ کا شہر شیانگ مائی پہلے اور چین کا شہر شنگھائی تیسرے نمبر ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.