بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: خواتین کا انڈور ہاکی کیلئے آؤٹ ڈور کیمپ

کراچی میں پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم کی انڈور ہاکی کی تیاری کے لیے انوکھا آؤٹ ڈور کیمپ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس انوکھے کیمپ میں کھلاڑیوں کے پاس پریکٹس کے لیے نہ انڈور ہاکی ہے، نہ انڈور گیند، نہ انڈور ہاکی کا گول پوسٹ ہے، نہ ہی کھلاڑیوں اور کوچ کو قوانین کا علم ہے۔

یہاں تک کے پاکستان ویمنز ٹیم نے نہ کبھی انڈور ہاکی کھیلی اور نہ اس کی کوئی چیمپئن شپ ہوئی ہے۔

پاکستان ویمن ہاکی ٹیم ایشیا کپ کوالیفائر میں شرکت کے لیے آج شب تھائی لینڈ روانہ ہو گی ۔ خواتین کھلاڑیوں نے آخری ٹریننگ سیشن….

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس صورتِ حال کے باوجود بھی پاکستان ویمنز ٹیم انڈور ویمنز ہاکی ایشیاء کپ کھیلنے تھائی لینڈ جائے گی۔

اس حوالے سے ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ کیمپ لگ گیا ہے، جلد انڈور ہاکی اور بال بھی آ جائے گی اور خواتین کھلاڑیوں کو قوانین بھی بتا دیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.