کراچی میں سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی خواتین ملازمین کو ہراساں کرنے والے 2 ملزمان کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گرفتار کرلیا ہے۔
سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم عمران ریاض کے مطابق گرفتار ملزمان خواتین ملازمین کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرتے تھے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق تحقیقات میں کراچی میں سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی خواتین کو ہراساں کرنے میں 3 ملزمان ملوث نکلے۔
حکام کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزمان کی شناخت عدیل میمن، ثاقب منظور اور حضور بخش کے ناموں سے کی گئی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ہراسانی میں ملوث دو ملزمان عدیل میمن اور ثاقب منظور کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزم حضور بخش تاحال مفرور ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان پر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی 35 خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام ہے۔
Comments are closed.