بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: خالی سڑک پر بچے کی ڈرائیونگ، کار قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی

کراچی میں شارعِ فیصل پر کار کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سڑک خالی ہونے کی وجہ سے بچہ  گاڑی چلا رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریجنٹ پلازہ کے قریب تیز رفتار کار قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی۔

حادثے کے بعد شہری جمع ہو گئے، جنہوں نے کار میں سوار بچوں کو گاڑی کے دروازے توڑ کر باہر نکالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نئی کار کو بچہ چلا رہا تھا، اس کے ساتھ کئی اور بچے بھی سوار تھے، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں کار بی ایم پی 521 کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.