کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن 4 نمبر میں حب ریور روڈ کو آج صبح سویرے ایک بار پھر کلیئر کروایا گیا ہے، جس کے بعد ٹریفک رواں دواں ہے۔
پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن 4 نمبر حب ریور روڈ پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کی، جس کے دوران 40 کے قریب افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
بلدیہ ٹاؤن نمبر 4 حب ریور روڈ پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں بلدیہ ٹاؤن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے آئی جی سندھ مشتاق مہر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کویقینی بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور رینجرز نے ذمے داریاں دلیری کے ساتھ انجام دیں۔
آئی جی سندھ مشتاق مہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جوان اور افسران جان لیں کہ سیاسی اور عسکری قیادت آپ پر یکساں فخر کرتی ہے، سندھ پولیس پر فخر ہے۔
Comments are closed.