ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں جے ایس بینک کے تعاون سےڈرائیو تھرو کورونا ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کردیا۔
اپنے وڈیو بیان میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں یہ بات واضح ہوچکی کہ کورونا سے بچنا ہے تو آبادی کے بڑے حصے کو ویکسینیٹ کروانا ضروری ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے پورے صوبے کے مختلف مقامات پر فری ویکسینیشن سینٹر قائم کیے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ آج کراچی میں کلفٹن اربن فاریسٹ کے ساتھ دعا چورنگی کے قریب جے ایس بینک کے تعاون سے ڈرائیو تھرو ویکسین کا افتتاح کیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ڈرائیو تھرو ویکسین کے ذریعے کورونا ویکسین دستیاب ہوگی۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے نکلیں اور فوری ویکسین لگوائیں۔
انھوں نے عوام سے سندھ حکومت کے ساتھ تعاون کی بھی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ آئیے اس اچھے عمل میں اپنی حکومت کا ساتھ دیں۔
Comments are closed.