بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: جوہر سے قوم پرست دہشتگرد تنظیم کے 4 کارندے گرفتار

انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور رینجرز نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے قوم پرست دہشت گرد تنظیم کے 4 کارندے گرفتار کر لیئے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ملزمان میں سجاد علی چنہ، محسن رضا چنہ، نوشاد علی عرف صدام اور اسلم بیگ شامل ہیں۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی اور رینجرز نے مشترکہ…

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار کیئے گئے چاروں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق سندھ ریولیوشن آرمی اصغر شاہ عرف سجاد شاہ گروپ سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کا گروہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے اور ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.