کراچی کے جناح اسپتال میں لیڈی ایم ایل او نے حاملہ مریضہ کو دیکھنے سے انکار کردیا۔
مریضہ علیشہ کے والد کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سسرالیوں کے تشدد سے بیٹی کا حمل ضائع ہوا، بیٹی کو گزشتہ رات جناح اسپتال لائے تو لیڈی ایم ایل او نہیں تھی۔
علیشہ کے والد نے کہا کہ دوپہر 12 بجے لیڈی ایم ایل او آئی لیکن مریضہ کو دیکھنے سے انکار کیا، لیڈی ایم ایل او نے کہا یہ رات کی شفٹ کا کیس ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی کالونی تھانے گئے لیکن کسی نے بات نہ سنی، اسپتال والے تھانے اور تھانے والے اسپتال بھیج دیتے ہیں۔
Comments are closed.