بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: تجاوزات کے خلاف آپریشن پر علاقہ مکینوں کا عملے پر حملہ

کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ  ایس میں ریلوے کی زمین پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جیسے ہی آپریشن شروع کیا گیا تو علاقہ مکینوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

کراچی میں سپریم کورٹ کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اس دوران جمشید ٹاؤن میں برساتی نالے کے اطراف قائم تعمیرات گرادی گئیں۔

پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 آپریشن کے دوران علاقہ مکینوں نے عملے پر حملہ کردیا، جس سے تین پولیس اہلکار اور دو مقامی افراد زخمی ہوگئے۔

علاقہ مکینوں کے احتجاج کے باعث پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.