بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب فلور ملز کا ہڑتال کی کال واپس لینے کا اعلان

پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لینے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے پریس کانفرنس کی اور وزیر خزانہ کی ٹیکسز سے متعلق وضاحت کے بعد ہرتال واپس لینے کا اعلان کیا ۔

عاصم نے رضا نے کہا کہ وزیرخزانہ کی ٹیکسز سے متعلق وضاحت پر ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی فنانس بل میں گندم پر ٹرن اوور ٹیکس 1 اعشاریہ 25 فیصد لاگو کیا گیا جبکہ چوکر پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگایا گیا۔

چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ ٹیکسز لگانے کے خلاف 30 جون کو مکمل ہڑتال کی کال دی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ نے وضاحت کی گندم اور آٹا کی مصنوعات پر ٹیکس نہیں لگے گا، اس پر وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.