کراچی کے بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں شہید ملت ایکسپریس وے پر موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے شہری سے 7 لاکھ روپے لوٹ لیے۔
پولیس کے مطابق سہیل نامی شہری طارق روڈ سے رقم لے کر منظور کالونی فرنیچر مارکیٹ جا رہا تھا کہ تعاقب میں آنے والے دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے انہیں ایکسپریس وے پر فرنیچر مارکیٹ کے قریب روک کر واردات کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہری سے اسلحہ کے زور پر 7 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
شہری نے فوری طور پر مددگار 15 پر کال کر کے پولیس کو واردات کی اطلاع دی۔
بعدازاں جائے وقوعہ کی تصدیق کے بعد بلوچ کالونی تھانے میں رپورٹ درج کرلی گئی۔
Comments are closed.