کراچی کے علاقے بفر زون سیکٹر 16 اے میں شقی القلب باپ نے گھریلو جھگڑے کے دوران غصے میں مبینہ طور پر نومولود بچے کو نیچے پھینک دیا۔
بفر زون پولیس کے مطابق بیوی سے جھگڑے کے باعث غصے میں آپے سے باہر ہو کر شوہر نے بچے کو گود سے گرا دیا۔
گرنے کے باعث بچہ زخمی ہو گیا، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
بفر زون پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ نومولود کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.