ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ روز شدید موسلا دھار بارش ہوئی، محکمۂ موسمیات نے آج بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سعدی ٹاؤن میں 81 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق گلشنِ حدید میں 73 ملی میٹر، پی اے ایف بیس فیصل پر 70 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر 69 ملی میٹر، ایئر پورٹ پر 61 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کراچی کے جناح ٹرمینل پر 57 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 48 اعشاریہ 6 ملی میٹر، سرجانی ٹاؤن میں 38 اعشاریہ 8 ملی میٹر، قائد آباد میں 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
مسرور بیس پر 34 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 33 ملی میٹر، ناظم آباد میں 22 اعشاریہ 1 ملی میٹر، ڈی ایچ اے میں 21 اعشاریہ 2 ملی میٹر اور کیماڑی میں 16 اعشاریہ 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ اس دوران شہر کا مطلع کبھی ابر آلود اور کبھی جزوی ابر آلود رہے گا۔
Comments are closed.