بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: بابر غوری عدالت سے رہائی ملنے کے بعد دبئی روانہ

سابق وفاقی وزیر بحری امور بابر غوری کراچی کی عدالت سے رہائی ملنے کے بعد واپس دبئی روانہ ہوگئے۔

بابر غوری آج سہ پہر ہی عدالت سے رہا ہوئے تھے، وہ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے ملک سے روانہ ہوئے۔

تفتیشی افسر محبوب الہٰی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بابر غوری کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 169 کے تحت رہا کیا گیا۔

تفتیشی افسر محبوب الہٰی نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بابر غوری کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 169 کے تحت رہا کیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کو عدالت نے عدم شواہد کی بنیاد پر رہا کیا، پولیس نے رہائی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی۔

یاد رہے کہ 4 جولائی کی شب بابر غوری کو کئی سال بعد وطن واپسی پر کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

وہ گزشتہ 7 سال سے مختلف کیسز میں پولیس کو مطلوب تھے، جیسے ہی بابر غوری امیگریشن کے مراحل مکمل کر کے ایئر پورٹ سے باہر آئے تو انہیں حراست میں لیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.