ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) نے کہا ہے کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں ویکسی نیٹرز اور کمپیوٹر آپریٹرز نے آج پھر کام چھوڑ دیا۔
ایکسپو سینٹر میں قائم ماس ویکسینیشن سینٹر میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر عملے نے دوسرے روز بھی احتجاج کیا۔
احتجاج کے باعث ویکسینیشن کےلیے آنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایکسپو سینٹر کے ماس ویکسینیشن سینٹر میں کمپیوٹر آپریٹر اور ویکسی نیٹرز گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔
انہوں نے آج دوسرے روز بھی احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ چھٹی بار ہڑتال کی ہے، لیکن ہر مرتبہ انتظامیہ کے کہنے پر کام شروع کردیا، اس کے باوجود تنخواہ بحال نہیں کی گئیں۔
ڈسٹرک ہیلتھ افسر شرقی کے مطابق چند روز میں فنڈز جاری ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔
Comments are closed.