کراچی میں این ٹی ایس پاس اساتذہ کا وزیراعلیٰ ہاؤس تک مارچ پولیس نے فوارہ چوک پر روک دیا۔
مظاہرین کو روکنے کے لیے اضافی پولیس نفری اور واٹر کینن گاڑیوں کی درخواست کی گئی۔
پولیس نے ٹیسٹ پاس کرنے والے درجنوں امیدواروں کو گرفتار کرلیا، اساتذہ کو پولیس بسوں اور پولیس موبائلوں میں مختلف تھانوں میں لے جایا گیا۔
این ٹی ایس پاس اساتذہ کے مطابق ہم پرامن احتجاج کر رہے تھے، پولیس نے امیدواروں پر ظلم کیا، پولیس نے ہمارے متعدد ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
اساتذہ کا موقف تھا کہ ہمیں تقرری کے آرڈر دیے جائیں، ہم نے 2013 میں این ٹی ایس کا امتحان پاس کیا ہے، ہمیں آئی بی اے کے ذریعے ویٹنگ لسٹ پر بھرتی کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.