وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل نے کراچی کے علاقوں کلفٹن تین تلوار اور صدر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی رابعہ قریشی کی ہدایت پر ٹیم نے مختلف کارروائیوں میں حصہ لیا۔
ملزمان بغیر لائسنس کے غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث تھے۔
ملزمان کے قبضے سے 16320 امریکی ڈالرز 364920 روپے اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بر آمد کی گئی ہیں۔
ملزم عزیز مرچنٹ کو تین تلوار جبکہ ملزم محمد ہمایوں، سلیم الدین اور عثمان عارف کو گولڈ سینٹر صدر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم کے موبائل فونز سے درجنوں ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق پیغامات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے حکام نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.