کراچی ایئرپورٹ پر بھی کے الیکٹرک سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے حکام کے مطابق جنریٹرز چلاکر کراچی ایئرپورٹ کی لائٹس آن رکھی گئی ہیں، بجلی بریک ڈاؤن سے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ بھی متاثر ہے۔
سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےتمام ایریاز کو جنریٹر سے بجلی کی فراہمی جاری ہے، جنریٹر کے ذریعے مسافروں کی بورڈنگ اور چیک ان جاری ہے۔
سی اے اے حکام کا بتانا ہے کہ فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، ایئرپورٹ پر غیر ضروری بجلی لائٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے سی ای او کے الیکٹرک کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر کے الیکٹرک حکام عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کے الیکٹرک کی وجہ سے بند نہیں ہے، پورے ملک کا نظام بیٹھا ہوا ہے۔
Comments are closed.