کراچی ایئر پورٹ پر طیاروں کے انجن اور پرزے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کراچی ایئر پورٹ پر نجی فلائنگ اسکول کے ہینگر میں کھڑے طیاروں کے پرزے اور انجن غائب ہوئے ہیں۔
سی اے اے نے نجی فلائنگ اسکول کے ہینگر کو سیل کر رکھا ہے، سی اے اے کی جانب سے نجی کمپنی کے ایوی ایشن کو نادہندہ قرار دیا گیا ہے۔
نادہندہ قرار دینے کے بعد سی اے اے نے طیارے تحویل میں لے کر ہنگر سیل کیا تھا۔
ہینگر سیل ہونے کے باوجود طیاروں سے کروڑوں روپے کے انجن اور پرزے غائب ہوئے۔
ہینگر میں کھڑے 2 طیاروں کی پنکھڑیاں بھی غائب ہیں۔
ہائی الرٹ سیکیورٹی زون میں اس واقعے کی سی اے اے حکام کی جانب سے ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئی ہے۔
Comments are closed.