کراچی میں ایئر پورٹ پر بارش کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایوی ایشن کمپنیز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔
سی اے اے کے ذرائع کے مطابق بارش کے سبب چھوٹے طیاروں کو اڑنے سے روک دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بارش کے دوران سیسنا جیسے چھوٹے طیاروں کو مشکلات ہوتی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے سبب چھوٹےطیاروں کو ونگز کے ساتھ وزن باندھ کر پارک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کراچی میں ایئرپورٹ پر متعلقہ شعبے کو محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے ضروری اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments are closed.