بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: آج اور کل وقفے وقفے سے بارش کا امکان

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج اور کل وقفے وقفے سے ہلکی بارش رہے گی، مون سون سسٹم کی نمی کے باعث بادل اب بھی شہر پر ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق بالائی سطح پر موجود ایک کمزور سرکولیشن سندھ پر اثر انداز ہے، کمزور سرکولیشن تھرپارکر کے قریب موجود ہے۔ ٹھٹھہ، بدین اور نوری آباد سے بارش برسانے والے بادل کراچی کی جانب آسکتے ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ آج دوپہر کراچی سے دور بارش برسانے والے بادل بن سکتے ہیں، دوپہر یا شام میں معتدل اور کہیں کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے، کراچی میں پورا دن وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے شہرِ قائد کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل کے دوران کل صبح 8 تا آج صبح 8 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں واقع بروہی گوٹھ میں بارش کا پانی داخل ہونے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر نشر ہونے کے بعد متاثرہ گوٹھ کے مکینوں کی داد رسی ہو گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش کورنگی میں 30 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ گلشن حدید میں 16، صدر میں 12 اور کیماڑی میں 10 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں 9.6،  ناظم آباد میں 9.6،  مسرور بیس پر 6.5، گلشن معمار میں 5.9، یونیورسٹی روڈ پر 3.6، ڈی ایچ اے میں 3  اور گڈاپ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی میں 2.8، فیصل بیس پر 2، جناح ٹرمینل پر 1.6، اورنگی ٹاؤن میں 1.3، قائد آباد میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔

شہر میں سب سے کم بارش او لڈ ایئرپورٹ پر 0.5 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.