جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کراچی اور لاہور کے درمیان جدید پریمیئم کنٹینر ٹرین کا آغاز، بکنگ آن لائن ہوگی

رپورٹ: اعجاز احمد

پاکستان ریلوے نے کراچی اور لاہور کے درمیان جدید ’پریمیئم کنٹینر ٹرین‘ کا آغاز کردیا، جس کی بکنگ آن لائن ہوگی۔

محکمہ ریلوے کے ترجمان کے مطابق ہر ماہ 6 ٹرینیں یکم، 6، 11، 16، 21 اور 26 تاریخ کو کراچی سے لاہور جب کہ 3، 8، 13، 18، 23 اور 26 تاریخ کو لاہور سے واپس کراچی روانہ کی جائیں گی۔

کراچی تا لاہور اس ٹرین کا دورانیہ 32 گھنٹے مقرر کیا گیا ہے، جس کی سخت طریقے سے نگرانی کی جائے گی، کیوں کہ تاخیر کی صورت میں محکمہ ریلوے متعلقہ پارٹیوں کو رقم واپس کرے گا، یہ ٹرین 30 ویگنوں پر مشتمل ہوگی اور ایک ویگن کی کم از کم بکنگ کی رقم ایک لاکھ 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس حساب سے پاکستان ریلوے کو ہر ماہ کم از کم 22.5 ملین روپے کی آمدنی متوقع ہے۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) کراچی ریلوے محمد حنیف گل نے جمعرات کو یہاں ٹرین کی روانگی کے موقع پر کہا کہ ریلوے فریٹ بیٹری میں پریمیئم کنٹینر ٹرین کی شمولیت ایک اہم قدم ہے۔

باقی فریٹ ٹرینوں کو بھی اسی طرز پر منتقل کیا جائے گا، شفافیت، وقت کی پابندی، آمدنی میں اضافہ اور بہترین سروس مہیا کرنا اس ٹرین کے 4 اہم مقاصد ہیں۔

ڈپٹی ڈی ایس آپریشن کراچی اور لاہور کو ٹرین کا کراچی اور لاہور میں فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.