جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کراچی: اورنگی میں 3 منزلہ عمارت گر گئی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 8 نمبر میں نالے کے قریب 3 منزلہ عمارت گر گئی، ریسکیو ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کام شروع کر دیا ہے۔

کراچی ویسٹ زون کے علاقے نیو کراچی میں سلنڈر دھماکے سے رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں آگ لگنے سے 1 ہی خاندان سے تعلق رکھنے والا 1 شخص جاں بحق جبکہ بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے ملبے سے 4 زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کی اطلاع پر آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اورنگی نالے پر آپریشن کے دوران یہ 3 منزلہ عمارت گری ہے، کے ایم سی کے ناتجربہ کار عملے کی غفلت کے باعث عمارت گری ہے۔

مذکورہ منہدم ہونے والی 3 منزلہ عمارت کو افرادی قوت کی مدد سے توڑا جا رہا تھا کہ وہ زمین بوس ہو گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.